کرکک میں آئی ایس حملہ ، چار افراد ہلاک

   

بغداد، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی شہر کرکک میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے شدت پسندوں کے حملہ میں ایک گاؤں کے چار افراد کی موت ہو گئی اور سات افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ آئی ایس کے دہشت گردوں نے منگل کی شام حملہ کو انجام دیا۔ آئی ایس دہشت گردوں کا گاؤں والوں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور یہ جھڑپ پوری رات چلتی رہی۔ گاؤں والوں نے مدد کیلئے سیکورٹی فورسز کو بلایا۔ قابل ذکر ہے کہ عراق میں سیکورٹی حالات 2017 سے اس وقت سے بہتر ہوئے ہیں جب دہشت گردوں کو شکست دی۔