سری نگر : کرگل میں تازہ برف باری کے باعث میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کرگل کے رانگدم علاقے میں اتوار کی صبح چار سے پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی۔اطلاعات کے مطابق کرگل کے رانگدام علاقے میں غیر متوقع برف باری دیکھ کر لوگ دنگ رہے گئے ۔کرگل کے رنگدام علاقے میں اتوار کی صبح چار سے پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی اور پورے علاقے میں برف کی سفید چادر بچھ گئی۔۔ماہر موسمیات فیضان عارف نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کرگل میں جولائی کے مہینے میں برف باری ہونا غیر معمولی بات ہے ۔
