جونپور: ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی حلقے میں اپنے بیٹے و سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے لئے ووٹ کی اپیل کرنے والے پارٹی فاونڈ ملائم سنگھ یادو اب اپنے جگری دوست آنجہانی پارس ناتھ یادو کے بیٹے و سابق ایم ایل اے لکی یادو کے لئے ووٹ مانگیں گے ۔ ایس پی نگراں نے ابھی تک صرف کرہل سیٹ سے عوامی ریلی سے خطاب کیا ہے اور اب پارس ناتھ یاد وکے بیٹے کے انتخابی مہم میں شرکت کے لئے جونپور کے ملہنی اسمبلی حلقے میں تین مارچ کو ایک ریلی سے خطاب کریں گے ۔وزیر اعظم نریندر مودی بھی اسی دن یہاں ریلی کریں گے ۔ ملائم کی یہ ریلی چھٹے مرحلے کے لئے 57سیٹوں میں جاری ووٹنگ کے دن ہوگی۔ اس طرح سے جونپور میں ملائم کی ریلی سے ایس پی پوروانچل کی سیاسی لڑائی میں سبقت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔ ایس پی فاونڈ نے سال 2017 میں محض دو ریلیاں کی تھیں جن میں سے ایک ریلی شیوپال کے جسونت نگر میں اور دوسری ریلی پارسن ناتھ یادو کے لئے ملہنی سیٹ پر کیا تھا۔
