کریملن نے یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرونز تباہ کرنے کا دعوی مسترد کریا

   

ماسکو : روس نے یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرونز کو تباہ کرنے سے متعلق دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 24 فروری سے جاری جنگ کے دوران روس کی جانب سے یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرونز کو تباہ کرنے سے متعلق دعووں کے بارے میں نا واقفیت ظاہر کی اور کہا کہ یوکرین اس جنگ میں روسی ساختہ اسلحہ استعمال کر رہا ہے جس کا ہمیں علم ہے ،باقی معلومات کیلیے روسی وزارت دفاع سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرونز کا استعمال کر رہا ہے۔