کریمنگر سے پیدل شہر آنے والا شخص فوت

   

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) طویل فاصلہ پیدل طئے کرنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ عبدالعزیز جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے لاک ڈاؤن کے پیش نظر 24 اپریل کو کریم نگر سے شہر کیلئے پیدل روانہ ہوا تھا اور 26 اپریل کو وہ شاہ میر پیٹ علاقہ پہونچا اور بے ہوش ہوگیا ۔ طویل فاصلہ طئے کرنے اور کھانہ ، پانی نہ ملنے کے نتیجہ میں وہ انتہائی کمزور ہوگیا تھا اور بے ہوشی کے حالت میں اسے شاہ میر پیٹ پولیس نے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔