کریمنگر میں 1.57 کروڑ روپئے نقد رقم کی ضبطی

   

کریمنگر : 17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حضور آباد ضمنی چناو کی مہم کے دوران تلاشی کے موقع پر ضلع الیکشن حکام نے اب تک جملہ 1.57 کروڑ روپئے ضبط کئے ہیں۔ نقد رقم کے علاوہ سونے اور چاندی کے زیورات ‘ شراب اور دوسرا سامان بھی ضبط کیا گیا ہے کیونکہ یہ منتقل کرنے والے افراد اس کے مناسب دستاویز دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ حکام نے بتایا کہ کئی مقامات پر چیک پوسٹ قائم ہیںتاکہ انتخابات کے دوران نقد رقم کی منتقلی کو روکا جاسکے ۔