کیف : یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے نو جنگی طیارے کریمیا کے ایک فضائی اڈے پر ہونے والے مہلک دھماکوں میں تباہ ہو گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ روسی طیارے یوکرین کے حملے میں تباہ ہوئے ہیں۔روس نے دھماکوں میں کسی طیارے کو نقصان پہنچنے یا حملے کی تردید کی ہے۔ تاہم یوکرینی حکام نے روس کی اس وضاحت کا مذاق اڑایا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے ایک اہلکار کی غفلت سے ساکی ایئر بیس پر گولہ بارود کو آگ لگی اور تباہی ہوئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھی اس وضاحت میں کوئی منطق نہیں اور یوکرین فضائی اڈے پر حملے کے لیے اینٹی شپ میزائلوں کا استعمال کر سکتا تھا۔غیر سرکاری طور پر فوج نے تسلیم کیا ہے کہ یہ یوکرین کا حملہ تھا۔‘اگر یوکرینی فورسز ان دھماکوں کی ذمہ دار تھیں، تو یہ جزیرہ نما کریمیا، جس پر 2014 میں کریملن نے قبضہ کر لیا تھا، میں کسی روسی فوجی مقام پر پہلا بڑا حملہ ہو گا۔کریمیا دونوں ممالک کے لیے علامتی اہمیت رکھتا ہے۔