کریم نگر:حق رائے دہی کے استعمال کیلئے شعور بیداری ریالی

   

کریم نگر 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرتے ہوئے جمہوریت کے تحفظ کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے ضلع کلکٹر کریم نگر ڈاکٹر بی، گوپی نے یہ بات کہی بروز چہارشنبہ ضلع کلکٹر ڈاکٹر بی. گوپی نے پولیس کمشنر و ایڈیشنل کلکٹر ، دیگر ضلعی عہدیداروں اور طلباء کے ہمراہ شعور بیداری پروگرام برائے رائے دہندگان کے تحت ’’ہم ووٹ ضرور دیں گے‘‘ کے نعرے کے ساتھ امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی سائیکل ریالی میں شرکت کی۔ کریم نگر آر ڈی او، ٹاؤن اے سی پی و دیگر ضلعی عہدیداروں نے پرچم لہرا کر ریالی کا آغاز کیا۔ امبیڈکر اسٹیڈیم سے کلکٹریٹ، کمان چورستہ، ہاؤسنگ بورڈ کالونی، کیبل برج سے دوبارہ امبیڈکر اسٹیڈیم تک اس ریالی کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں پولیس کمشنر سبارائیڈو، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی پرافول دیسائی، سویپ نوڈل آفیسر بی رویندر، کریم نگر آر ڈی او کے مہیش، ڈسٹرکٹ مارکیٹنگ آفیسر پدماوتی، اسپورٹس ڈیولپمنٹ آفیسر راجویر، ایس بی ایم کشن سوامی ودیگر نے شرکت کی۔