کریم نگر۔21جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کی اطلاع کے بموجب حج سوسائٹی کی جانب سے پہلا حج تربیتی پروگرام 26/ جنوری بروز پیر کو صبح 10.30بجے تا 4.00 بجے تک شالیمار فنکشن پیالس کشمیر گڈہ کریمنگر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا الحاج سید مظہر قاسمی ماسٹر ٹرینر برائے امورحج کا منی، عرفات، مزدلفہ، رمی جمرات و دیگر مناسک حج پر خصوصی خطاب ہوگا۔ ان کے علاوہ مقامی علمائے اکرام میں مولانا خواجہ کلیم الدین اسدی، مولانا خواجہ علیم الدین نظامی، حافظ و قاری مولاناسید شاہ محمد قادری ،مولانا محمد عبدالحئی شعیب لطیفی،شامل ہیں۔ الحاج محمد مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری حج سوسائٹی، الحاج عظیم اللہ خان نائب صدر حج سوسائٹی کریمنگر، محمد فیاض علی رضوی آرگنائزنگ سیکریٹری حج سوسائٹی، محمد عبدالمقتدر مکرم خازن حج سوسائٹی، محمد اکرم علی نے ضلع کریم نگر بشمول پداپلی، سرسلہ، کے تمام مرد و خواتین عازمین حج سے استفادہ کریں۔مذید تفصیلات کے لئے متعلقہ سیل نمبر 7780420549پر ربط پیدا کریں۔