کریم نگر آئی ٹی پارک کا 30 دسمبر کو کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ 30 دسمبر کو کریم نگر آئی ٹی پارک کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر بی سی ویلفیر و سیول سپلائز جی کملاکر نے کاموں کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ پارک ایک مثالی پارک ہوگا ۔ وزیر موصوف نے عہدیداروں اور کنٹراکٹرس کو تمام زیر التواء کاموں کو بعجلت ممکنہ مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کملاکر نے کہا کہ اس ٹاور کے افتتاح کے ساتھ حیدرآباد کے باہر آئی ٹی شعبہ کو فروغ دینے وزیر آئی ٹی کا خواب پورا ہورہا ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اس میں 80 فیصد پوسٹس مقامی نوجوانوں سے پر کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس آئی ٹی پارک میں تقریبا 3000 بے روزگار نوجوانوں کو جابس حاصل ہوں گے ۔ حکومت نے اس ضلع کے لیے آئی ٹی ٹاور کی منظوری دی اور اس کے لیے 34 کروڑ روپئے مختص کئے ۔ 8 جنوری 2018 کو وزیر آئی ٹی نے اس ٹاور کے لیے سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ اس میں کمپنیز کے لیے ’ پلگ اینڈ پلے ‘ موڈ میں کام کرنے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ اس میں کمپنیز کے لیے ان کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے 62,000 مربع فٹ جگہ دستیاب ہے ۔ جہاں بیک وقت 1,100 تا 1200 ملازمین کام کرسکتے ہیں ۔۔