کریم نگر: انتخابات کے انتظامات کا معائنہ

   

کریم نگر 18 اکٹوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی انتخابات کے انعقاد کیلئے موثر انتظامات و کارکردگی کی ضلع انتخابی عہدیدار و کلکٹر ڈاکٹر بی گوپی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ چہارشنبہ ضلع انتخابی عہدیدار و کلکٹر ڈاکٹر بی گوپی نے ایڈیشنل کلکٹر کے ہمراہ کریم نگر ضلع ہیڈکوارٹر میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر گورنمنٹ میڈیکل ریزیڈنشیل پولی ٹیکنک ویمن (ایس سی) کالج میں قائم ماناکنڈور حلقہ اسمبلی کے ڈسٹریبیوشن و رکشاپ سنٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرموصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ کالج میں سواریوں کی پارکنگ کیلئے جگہ ہموار کی جائے بعد ازاں کلکٹر موصوف نے ماناکنڈور تحصیلدار کے دفتر میں قائم سی ویجلنس کنٹرول روم میں انتظامات کا معائنہ کیا۔ علاوہ ازیں تھیماپور ، کوٹہ پلی میں اسٹیٹک سروے لائین چیک پوسٹ کا معائنہ کیا۔اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر ریوینیو لکشمی کرن، تحصیلدار کنکیا اور دیگر انتخابی عملہ نے شرکت کی۔
کوسگی میں کانگریس کی گھر گھر مہم
کوسگی /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوسگی میونسپالٹی کے وارڈز میں کانگریس پارٹی کے قائدین محمد آصف کی ٹیم نے کانگریس پارٹی کے منشور چھ گیارنٹی کارڈز تقسیم کرتے ہوئے ریونت ریڈی کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی اور کہا کہ ریاست میں کانگریس پارٹی اقتدار پر آنے پر 500 روپئے میں گیاس سلینڈر مہا لکشمی اسکیم کے تحت ہر خاتون کو 2500 روپئے کسانوں کو 15 ہزار ، بیوا اور ضعیف کو 4 ہزار روپئے وضائف اندراما مکانات وغیرہ دئے جائیں گے ۔