کریم نگر۔ کریم نگر ریوینیو ڈیویژنل آفیسر و سب ڈیویژنل مجسٹریٹ آنند کمار نے بذریعہ پریس نوٹ اطلاع فراہم کی ہیکہ حضور آباد ضمنی انتخاب کے ضمن میں کریم نگر ایس آر آر ڈگری و پی جی کالج میں رسپشن و کاؤنٹنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ایس آر آر کالج کے اطراف و اکناف 200 میٹر کے دائرے میں 27 اکٹوبر کی شام 7.00 بجے سے 2 نومبر ووٹوں کی گنتی و انتخابات کے نتائج کے جاری ہونے تک دفعہ 144 کا نفاذ رہیگا۔
یونین بنک کی جانب سے معذورین کیلئے خصوصی کاونٹر کا قیام
جگتیال ۔یونین بنک جگتیال برانچ تحصیل چوراستہ پر سینیر سٹیزن اور معذورین کیلیے خصوصی کاونٹر کا قیام رکن اسمبلی یم سنجے کمار ضلع پریشد چیر پرسن داوا وسنتا سریش کے ہاتھوں افتتاح اس موقع پر ضلعی محکمہ ویلفیر آفسر ڈاکٹر نریش سینیر سٹیزن ضلعی اسوسی ایشن صدر ہری اشوک کمار سابقہ بلدیہ چیر پرسن لیڈ بنک منیجر وینکٹیش اور دیگر موجود تھے۔
