کریم نگر، میدک، عادل آباد، نظام آباد: ڈاکٹر محمد مشتاق علی نے آج باضابطہ طور پر ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں اس مقابلے میں گریجویٹس کے مسائل حل کرنے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور تعلیمی نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آیا ہوں۔ ڈاکٹر مشتاق علی نے کہا کہ یہ الیکشن ایک اہم انتخاب ہے جو گریجویٹس کے مستقبل کو متاثر کرے گا۔ “آپ کا ووٹ آپ کا حق ہے، یہ آپ کے مستقبل کا تعین کرتا ہے۔جمعہ تک کل نامزدگیاں 58 گریجویٹ عہدوں کے لیے 49ٹیچر ایم ایل سی کے لیے9میدک،نظام آباد،کریم نگر،عادل آبادمیں گریجویٹ اور اساتذہ ایم ایل سی انتخابات کے لیے جمعہ کل 30پرچہ نامزدگیاں داخل کیے گئے ۔