کریم نگر بلدیہ اختراعی کاموں میں ملک بھر میں سرفہرست

   

Ferty9 Clinic

سابق میئر سردار رویندر سنگھ کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/11جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ کے قانون کے مطابق عوام کو ہر قسم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی ذمہ داری سہولتوں کی فراہمی کی ذمہ داری اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صاف صفائی، سڑکوں گلیوں، روشنی ، پانی اور موریوں وغیرہ ہی نہیں بلکہ بلدیہ حدود کے عوام کی صحت کی برقراری کے لئے طبی سہولتوں اور تعلیم کی فراہم بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ خدمت انسانی کے جذبہ کے تحت تمام ضروری خدمات بھی شامل ہیں۔ سابق میئر سردار رویندر سنگھ نے یہ بات کہی۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس سلسلہ میں کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں اختراعی پروگرامس شروع کئے گئے ہیں ۔ چنانچہ پانچ سال میں کریم نگر کارپوریشن میں انجام دیئے گئے مختلف عوام کی سہولتوں کے کاموں کی تفصیلات، کارکردگی پر ایک کتابچہ شائع کیا جاکر چیف منسٹر کے سی آر کے ہاتھوں اس کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک روپئے میں نل کنکشن کے حساب سے 7 ہزار نل کنکشن دیئے گئے۔ 50 ڈیویژن میں جنرل فنڈز سے مختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دہی، ایم پی ونود کمار کی کوشش سے اسمارٹ سٹی کی منظوری ہوئی۔ میونسپل چناؤ میں ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی ہوگی۔ مجلس بلدیہ کے لئے کوئی بھی مزدور کی موت پر فوری دس ہزار روپئے دیئے جاتے ہیں۔