اب کوئی چناؤ نہیں ہے، ترقی پر اولین توجہ ہوگی ، گنگولا کملاکر کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/28 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کارپوریشن چناؤ میں ہمیں شکست دینے کیلئے کانگریس کی جانب سے رچی گئی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، عوام نے ٹی آر ایس ، کے سی آر پر جس یقین و اعتماد کے ساتھ تائید کرتے ہوئے ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریاستی وزیر گنگولا کملاکر نے کل شام منعقدہ ای سیوا سنٹر پر میڈیا کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی مفاہمت سے بی جے پی کو 13 ڈیویژنوں میں کامیابی ملی ہے ۔ کریم نگر کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بھی نشست حاصل نہ پائی جو آزاد امیدوار ہیں وہ بھی ہمارے ہی ہیں۔ محض ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا لیکن چناؤ مہم ہی اصل ٹی آر ایس سے ہیں کہتے ہوئے عوام کے سامنے جاکر کامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ کل ٹی آرایس میں شامل ہوجائیں گے اور ہم انہیں شامل کرلیں گے کیونکہ چیف منسٹر کے سی آر کی بہترین حکمرانی کے باعث کامیابی ملی ہے۔ اب کوئی سیاسی تقاریر یا تنقیدیں نہیں ہوں گی بلکہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی طرف توجہ دی جائے گی، 2023 کی طرف توجہ دیتے ہوئے کام کریں گے۔ پارلیمنٹ میں جو ووٹ بی جے پی کو ملے تھے ان کا فیصدکافی کم ہوچکا ہے ، اس وقت عوام کو گمراہ کرکے ووٹ حاصل کئے تھے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کے سی آر میئر کے لئے جس کا نام بند لفافہ میں رکھ کر بھیج دیں گے اس کو ہم میئر اور ڈپٹی میئر بنادیں گے کسی اور پارٹی کے بغیر ہم اپنا میئر اور ڈپٹی میئر مقرر کرلیں گے۔