کریم نگر: جمعیتہ العلماء کی جانب سے عنقریب ٹی آر ٹی مفت کوچنگ

   

کریم نگر /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد کاظم الحسنی نائب صدر جمعیتہ العلماء کریم نگر کے مطابق جمعیتہ العلماء کی ایک اہم مشاورتی نشست مدرسہ اسلامیہ احسن العلوم میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز حافظ محمد معظم حسین صاحب فیضی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، حضرت مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صدر جمعیتہ العلماء کریم نگر نے اجلاس کا جائزہ لیتے ہوئے پہلے TSTET 2023 کی مفت کوچنگ کے کامیاب انعقاد پر تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور بالخصوص فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا جن کی محنتوں اور لگن سے 40 دن کی یہ کوچنگ بلا ناغہ منعقد ہوئی، جناب عبدالماجد عثمانی ،مصلح الدین اور سید ذویق علی کا بھی خصوصاً شکریہ ادا کیا کہ جن کے ایثار کی وجہ سے قلب شہر میں KK اسکول میں یہ کوچنگ کامیابی کے ساتھ چل سکی۔ حافظ محمد وسیم الدین اور حافظ محمد صادق علی اور حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ نے سب کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی.نیز اس موقع پر مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی نے اعلان کیا کہ TSTET 2023 کے نتیجہ کے بعد ان شاء اللہ TRT کی کوچنگ شروع کر دی جائے گی۔