سفید راشن کارڈ گیرندوں کیلئے مفت سہولت،گنگولا کملاکر کا بیان
کریم نگر :ضلع کریم نگر سرکاری دواخانے میں 2 کروڑ 15 لاکھ کی لاگت سے قائم کردہ جدید سی ٹی اسکانر کا بروز جمعرات وزیر گنگولاکملاکر نے افتتاح کیا۔ بعد ازاں ضلع سرکاری ہاسپٹل میں ضلع پریشد چئیرپرسن وجیا کے زیر قیادت منعقدہ ضلع ہاسپٹل مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر موصوف نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مفت معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ فی الحال سٹی اسکانگ مشن صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک کارکرد رہیگا۔ یکم ستمبر سے صبح 9 تا دوپہر 2 اور دوپہر 2 تا رات 9 بجے تک دوشفٹ میں سٹی اسکان خدمات کی فراہمی کے اقدامات کئے گئے۔ سفید راشن کارڈ کے حامل افراد کو مفت اسکان کی سہولت دستیاب رہے گی۔ سفید راشن کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو اسکان کے لئے 500 روپئے چارج کئے جائینگے۔سرکاری ہاسپٹل میںلیباریٹری کے قیام کے لئے تا حال 56642 افراد کے 56 متعدد اقسام کے 256940 خون کے معائنہ کئے گئے۔ کوویڈ پہلی لہر کا ضلع میں موثر انتظامات کے ساتھ سامنا کیا گیا۔ کوویڈ مثبت افراد کو بہترین خدمات کی فراہمی کے ساتھ صحت یاب کیا گیا۔ فی الوقت ضلع ہاسپٹل میں 79 کوویڈ مریض زیر علاج ہیں۔ کوویڈ تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے۔ موسم برسات کے مدنظر موسمی امراض سے بچاؤ کے لئے احتیاطی اقدامات کئے گئے۔اس اجلاس میں زیڈ پی چئیرمین وجیا , ضلع کلکٹر آر وی کرنن , مئیر سنیل راؤ , زیڈ پی ٹی سی کرونا , ایم پی پی رانی , ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رتنامالا ,آر ایم او ڈاکٹر جیوتی , ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر رویندر و دیگر نے شرکت کی۔
