مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، روزآنہ 30 مریضوں کی آمد
کریم نگر ./4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر سرکاری دواخانے میں گذشتہ سال ماہ مئی کی 28 کو ڈیلاسیس مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جہاں استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں قابل لحاظ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ 26 جولائی 260 ، اگست 562 ، ستمبر 622 ، اکٹوبر 682 ، نومبر 704، ڈسمبر 726 مریضوں نے استفادہ کیا ۔ موجودہ صورتحال میں روزانہ 30 مریضوں کو فائدہ پہونچایا جارہا ہے ۔24 گھنٹے خدمات انجام دی جارہی ہے ۔ گردے کی تبدیلی کے تحت 30 درخواستگذار ہیں ۔ ڈیلاسیس مریضوں کو ادویات بھی دی جارہی ہیں ۔ خانگی دواخانوں کی طرح نہیں بلکہ تمام احتیاطی اقدامات کے ساتھ کسی بھی قسم کا انفکشن نہ ہو ، اس پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ 10 ڈیلاسیس مشینوں پر مرکز میں ہر ایک کیلئے علحدہ بستر کے ساتھ ایک یونٹ رکھا گیا ہے اور ایک یونٹ پر تین افراد کی خدمات فراہم کی جارہی ہے ۔ ہر مریض کو دو گھنٹے سے زائد وقت لگتا ہے ۔ سینئیر ٹیکنیشن ڈیلاسیس مرکز انچارج رمیش نے واقف کروایا ۔ فی الحال جس کے دونوں گردے خراب ہوچکے ہیں ۔ ان کی زندگی ڈیلاسیس کے ذریعہ ہی باقی رہتی ہے۔ ایسے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان کیلئے فی الحال صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک خدمات انجام دی جارہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں 24 گھنٹے خدمات کی انجام دہی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ہری پرساد ہر دوسرے ہفتے یہاں آکر مریضوں کی تشخیص کرتے ہیں ۔ فی الحال تین سینئیر ٹیکنیشن ، جونئیر ٹیکنیشن نرسنگ عملہ کے ساتھ ڈاکٹر یہاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ گردے کا ٹرانسپلانٹیشن کافی سودمند ثابت ہو رہا ہے ۔ حکومت کا قائم کردہ یہ سنٹر غریب افراد کیلئے نعمت ثابت ہو رہا ہے ۔ یہاں جو افراد استفادہ کر رہے ہیں ان کی تفصیلات آن لائین درج کی جارہی ہے ۔ چنانچہ تمام ڈاٹا حیدرآباد میں محفوظ رہتا ہے ۔ جیون دان ٹرسٹ ان کیلئے کارآمد ثابت ہو رہا ہے ۔