17 مارچ کو جلسہ عام میں 2.50 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کی پریس کانفرنس
کریم نگر /15 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں جاریہ ماہ کی 17 کو کے سی ار کی پارلیمانی انتخابی تشہیری مہم جلسہ میں شرکت سے تلنگانہ میں ہر طرف ایک جوش و جذبہ کا طوفان کھڑا کردے گا ۔ اس انتخابی جلسے میں پارٹی کارکنوں و قائدین کی بھاری تعداد شرکت کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب کریں گے ۔ وزیر میڈیکل اینڈ ہیلت ایٹالہ راجندر نے کہا ۔ انہوں نے مقامی ایک ہوٹل میں وزیر کو پولارشیور کے ساتھ مل کر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کے پہلا جلسہ ریاست میں چناؤ تشہیری مہم کا مثالی آغاز ہوگا ۔ اس جلسے سے ایک پیغام دیا جارہا ہے کہ اس چناؤ میں عوام کو مشورہ دیا جائے گا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی ڈپازٹ تک نہ مل سکے ۔ اس طرح سے کام کرنا ہوگا ۔ اس لئے یہ جلسہ ایک قابل تقلید مثالی جلسہ ہوگا ۔ کے سی آر کوئی بھی نیا پروگرام طئے کرکے اس کی کریم نگر ضلع سے شروعات کرتے آرہے ہیں ۔ اس جلسے میں ڈھائی لاکھ کی تعداد شرکت کرتے ہوئے کامیاب کرے گی ۔ جلسے کے انچارج کی ذمہ داری وزیر پولاایشور سبھالیں گے اور کریم نگر ایم ایل اے گنگولا کملاکر شہر میں شاندار استقبال کی تیاری کر رہے ہیں ۔ مئیر سردار رویندر سنگھ جلسہ گاہ کے انتظامات بھی دیکھ رہے ہیں ۔ راجیہ سبھا رکن بنڈا پرکاش لنگیا ایم ایل سی ٹی لکشمی بھی انتظامات میں شریک ہیں ۔ جلسے میں 2.50 لاکھ افراد کی شرکت کو یقینی بنانے پارلیمنٹ کے سبھی اسمبلی حلقوں میں کارکن جہد کار قائدین انتظامات کر رہے ہیں ۔ اس اور عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے پہلے ہی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ چپہ ڈنڈی ،حسن آباد حضورآباد سے آنے والے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مانیر ڈیم کے پاس جگہ مخص کردی گئی ۔ سرسلہ ویملواڑہ سے آنے والے گاڑیوں کی پارکنگ ڈیم کے آخری حصہ کی طرف جگہ مختص کی گئی ۔ اس موقع پر ونود کمار و دیگر قائدین ایم ایل سی اور ایم ایل اے بھی شریک تھے ۔