کریم نگر مانیر پل سے کار 50 فٹ نیچے گر گئی

   

لاری کی ٹکر ‘شوہر ہلاک ‘ بیوی شدید زخمی‘ غش کھا کر گرنے سے ایک کانسٹبل بھی فوت

کریم نگر 16 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے مضافاتی مقام لوئیر مانیر ڈیم راجیو شاہراہ پر مانیر پل سے گذرنے والی ایک کار بھیانک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ جسے ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی ‘ جس کی وجہ سے یہ کار مانیر پل سے 50 فٹ نیچے گر گئی جس کے سبب کار کا مالک سرینواس برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بیوی سواروپا شدید زخمی ہوگئی ۔ کار میں تین افراد سفر کر رہے تھے ۔ اس حادثہ کے وقت اتفاق سے پل پر سے ایک کانسٹبل چندرشیکھر گذر رہا تھا وہ بھی اسی وقت غش کھا کر پل کے نیچے گر گیا اور فوت ہوگیا ۔ یہ کانسٹبل کریم نگر 1 ٹاون کا ملازم تھا ۔ حادثہ کے واقعہ کی اطلاع پر ریاستی وزیر سیول سپلائی گنگولا کملاکر مقامی واقعہ پر پہنچ گئے اور کانسٹبل کے خاندان کی ہر طرح سے مدد کا تیقن دیا ۔ کمشنر پولیس نے حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کا شکار کار کمر پلی جاترا جا رہی تھی ۔ متوفی سرینواس اور اس کی زخمی بیوی کا تعلق کریم نگر کے سبھاش نگر سے ہے ۔