گنیش وسرجن کے پُرامن اختتام پر عوام سے اظہار تشکر، مسلم رہنماؤں کے رول کی ستائش
کریم نگر ۔ کمشنر پولیس وی ستیہ نارائنا کی راست نگرانی میں آج ضلع کریم نگر کے طول و عرض میں گنیش و سرجن پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا ۔ شہر کریم نگر کے 50 ڈیویژنس میں 500 سے زائد گنیش مورتیاں مختلف محلوں سے ہوتے ہوئے کریم نگر ٹاور سرکل پہونچی جہاں ریاستی وزیر گنگولا کلاکر اور کمشنر پولیس کریم نگر نے گنیش جلوس کی راست نگرانی کی ۔ گنیش جلوس کے موقع پر مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے کیلئے مسلم قائدین کی جانب سے اسلمی مسجد چوراہے پر عوام الناس کیلئے مشروبات ، لسی ، بٹرملک ، روح افزاء اور پانی کابڑی مقدار میں انتظام کیا گیا۔ کمشنر پولیس کریم نگر وی ستیہ نارائنا نے مشروبات کے اس مرکز کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین اور مسلم کارپوریٹرس کے علاوہ ایڈیشنل ڈی سی پی سرینواس ، اے سی پی سرینواس راؤ ، اے سی پی وجئے کمار کے علاوہ پولیس انسپکٹرس اور ٹریفک انسپکٹر ترومل وغیرہ موجود تھے ۔ کمشنر پولیس کریم نگر ستیہ نارائنا نے اہم حساس علاقوں کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لا اینڈ آرڈر سرینواس کے ہمراہ دورہ کیا اور امن کمیٹی اور مساجد کمیٹی کے ذمہ داروں کی جانب سے امن کے قیام کی کوششوں کو سراہا ۔ ضلع میں پرامن گنیش وسرجن پر کمشنر پولیس ستیہ نارائنا نے عوام کاشکریہ ادا کیا ۔ دریں اثنائکمشنر آف پولیس وی ستیا نارائن نے ہندو مسلم بھائی بھائی کے زیراہتمام کریم نگر کے راجیو چوک میں ایک اسٹال کا افتتاح کیا تاکہ گنیش وسرجن کے موقع پر اتوار کو جلوس میں شریک عقیدت مندوں کو میٹھا پانی ، چھاچ کی پیکٹس ، بادام کا دودھ اور مٹھائی فراہم کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ کریم نگر کمشنریٹ میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی علامت کے طور پر کھڑے ہیں ، ذات ، مذہب اور طبقاتی اختلافات کو چھوڑ کر۔ کہا جاتا ہے کہ ایسا دوستانہ ماحول ایک دعوت دینے والا ، مثالی ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے اور لوگوں کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی پی ایل اینڈ او ایس ایس سرینواس ، اے سی پیز تولا سرینواس راؤ ، کے سرینواس ، بی وجے کمار اور کئی پولیس افسران اور منتظمین نے شرکت کی
