کریم نگر: مفتی ندیم الدین صدیقی کی دختر کی شادی

   

کریم نگر ۔/11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مفتی ندیم الدین صدیقی صدر کُل ہند علماء کونسل کی دختر فرحت فردوس بی ٹیک کا نکاح سید ظہیر پاشاہ ملازم سرکار سنگارینی کول کالریز لمیٹیڈسے 10؍جنوری کو کے ایس ایل کنونشن نزد این ٹی آر چوک منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر، ریاستی وزراء سریدھر بابو، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، پونم پربھاکر ، جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل و نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘، جیون ریڈی رکن قانون ساز کونسل ،ڈاکٹر کے ستیا نارائنا رکن اسمبلی ماناکنڈور، سدرشن ریڈی رکن اسمبلی بودھن ، اے لکشمن کمار رکن اسمبلی دھرم پوری ، سینئر کانگریسی قائد مری ششی دھر ریڈی،جناب سید افضل بیابانی خسرو پاشاہ چیرمین ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ ،سید عظمت اللہ حسینی چیرمین ریاستی وقف بورڈ ، عبیداللہ کوتوال چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ، طاہر بن حمدان چیرمین ریاستی اردو اکیڈمی تلنگانہ ، کے بشمول مذہبی قائدین میں سید غیاث الدین چشتی سجادہ نشیں درگاہ اجمیر شریف ،عمر الیاسی صدر کل ہند امام کونسل، سگت گرو سوریا نارائن دیوانندگری شنکر آچاریہ، مسٹر محمد محمود علی سابق ریاستی وزیر داخلہ ، افتخار شریف ، سید اکبر حسین سابق چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ، سوڈا چیرمین کریم نگر کے نریندر ریڈی، نعیم وجاہت اسٹاف رپورٹر سیاست حیدرآباد، نوید ،عبداللہ اسد ،محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریمنگر ، ایس اے محسن ورکنگ صدر سٹی کانگریس کریم نگر، سید حبیب الدین حاجی نائب صدر ضلع کانگریس کریم نگر، محمد تاج صدر ضلع کانگریس اقلیتی سیل کریم نگر، محترمہ جھانسی چیرمین لیگل سیل بی جے پی ، اشفاق حسین ڈی سی پی ساوتھ زون، علی ایرانی حیدرآباد کے علاوہ سرکاری وغیر سرکاری عہدیداروں ، عزیز واقارب رشتہ داروں ، دوست احباب کی سینکڑوں تعداد شریک تھی۔