کریم نگر میں آج کل ہند مشاعرہ، عامر علی خان مہمان خصوصی

   

نعیم اختر برہان پور، انس نبیل، غلام فرید مہاراشٹرا و دیگر مشہور شعراء مدعو

کریم نگر ۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادرہ ادب اسلامی کریم نگر کے زیر اہتمام 12 اکتوبر کو ایس ایف ایس گارڈن رضوی چمن کریم نگر میں پر کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا جس میں مہمان خصو صی کے طور پر جناب عامر علی خان صاحب ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست شرکت کر یں گے واضح ہو کہ جناب عامر علی خان صاحب ایم ایل سی منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کریم نگر تشریف لا رہے ہیں وہ شام 5 بجے سے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں مختلف ملی ومذہبی و سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران جناب عامر علی خان صاحب کا خیرمقدم کرتے ہوئے گل پوشی و شال پوشی کرتے ہو ے انہیں تہنیت پیش کریں گے بعد ازاں ایس ایف ایس گارڈن میں 8:30 بجے شب منعقد شدنی مشاعرہ میں جناب عامر علی خان شرکت کریں گے اور اپنے خصوصی خطاب سے سامعین کو نوازیں گے۔ واضح رہے کہ مشاعرہ میں مہما ن شعراء کرام نعیم اختر خادمی برہان پور ایم پی،انس نبیل اکولا مہاراشٹرا،غلام فرید اکوٹ مہاراشٹرا،بشارت علی خان اختر مہا راشٹرا،طاہر گلشن آبادی حیدرآباد،ظفر فاروقی حیدرآباد، رفیق جگر حیدرآباد،عبدالرشید تلگوشاعر حیدرآباد،و دیگر اضلاع کے نمائندہ شعراء اور مقامی شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔ مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر حسن رضا صدر ادب اسلامی ہند فرمائیں گے، نگرانی صہیب احمد خان ناظم جماعت اسلام کریم نگر،کنوینر مشاعرہ شعیب الحق طالب صدر ادب اسلامی تلنگانہ رہیں گے استقبالیہ صدور سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو کریم نگر،سعادت صدیقی نامہ نگار روز نامہ سیاست کریم نگرہو ں گے۔ میر شوکت علی، نصیر الدین، عبدالغفور، حافظ اشتیاق، حافظ مطہیر الدین حافظ صادق علی احمد نے محبان اردو سے گزارش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر مشاعرہ کو کامیاب بنائیں۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا۔