کریم نگر۔/17 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اراضی مسائل کے فی الفور حل کے مقصد سے’’ریتو ماٹا‘‘ امدادی مرکز کا جوائنٹ کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال نے پیر کو کلکٹریٹ کی پہلی منزل ( کلکٹر ، جے سی چیمبر کے سامنے) امدادی مرکز’’ریتو ماٹا،، کا افتتاح کیا۔جوائنٹ کلکٹر نے کہاکہ سرکاری دفاتر کے تمام ورکنگ ڈے میںیہ مرکز صبح 10:30 تا شام 5بجے تک اپنے فرائض انجام دے گا۔ اس مرکز میں ایک تحصیلدار اور تین سینئر اسسٹنٹ موجود ہوں گے اور کسانوں کی درخواست قبول کرینگے۔ یہ عہدیدار داخل کردہ درخواست کی راست طور پر تحقیقات کرتے ہوئے اندرون 48 گھنٹے تفصیلات پیش کریں گے۔ اس طرح مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے اسی مقصد سے اس مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے۔ تمام کسانوں کو دھرانی پٹہ پاس بک کی اجرائی کی تکمیل تک یہ مرکز اپنے فرائض انجام دے گا۔ کسانوں کے فون کالس پر خود ضلع کلکٹرکریم نگرسرفراز احمد فوری طورپر ردعمل ظاہر کریں گے۔ اس مرکز پر فریاد کیلئے فون نمبر 08782234731 پر فون کرنے اوراس مرکز سے استفادہ کرنے کی جوائنٹ کلکٹر نے کسانوں کو صلاح دی۔ جوائنٹ کلکٹر کریم نگر اس مرکز کا بحیثیت نوڈل عہدیدار معائنہ کرینگے۔ اس اجلاس میں زیڈ پی سی ای او وینکٹ مادھوراؤ ، آر ڈی او آنند کمار ، ضلع عہدیدار برائے طب و صحت عامہ ڈاکٹر رام منوہر راؤ ، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر ، ڈی سی او منوج کمار ، شعبہ مارکٹنگ ڈی ڈی پدماوتی و دیگر نے شرکت کی۔
