کریم نگر ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر۔صدر قاضی سرکار ایلگندل وصدر جمعیۃ الحفاظ حافظ و قاری احمد منقبت شاہ خان نے اپنے دفتر پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے نو منتخب ارکان کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر صدرقاضی وصدر جمعیۃ الحفاظ حافظ وقاری احمد منقبت شاہ خان نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ذمہ داران صدر ایم اے اسعد۔جنرل سکریٹری محمد سراج مسعود نائب صدور حافظ صادق علی احمد افضل پاشاہ۔ مشیر اعلی سعادت علی صدیقی جوائنٹ سیکرٹریز سید شاکر الصمد ۔ شیخ عمران۔اظہر الدین فیصل۔ اظہار حسین۔ اورحافظ الیاس و دیگر ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گل پوشی وشال پوشی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر صدرقاضی حافظ احمد منقبت شاہ خان نے کہا کہ اردو کے تمام موخر اخبارات کے صحافیوں کی منفرد یونین ہے جس کے ذریعہ اردو کے مسائل اور اردو کے فروغ کے لئے اقدامات اور نمائندگی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان منظم اور متحدہ طور پر خدمات انجام دیں گے تو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی اورصحافیوں کے مسائل کی بھی یکسوئی ہوگی اور یہ فیڈریشن اردو کی ترقی کا ذریعہ بنے گا اردو کے ساتھ جو ناانصافی ہورہی ہے ہر محکمہ میں موثر نمائندگی کی جائے۔