تعلیمی شعبہ کے دیرینہ مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ‘ ایس ٹی یو قائدین کا خطاب
کریم نگر ۔ 7 ؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملازمین ٹیچرس وظائف کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ٹی یو کے زیر اہتمام کلکٹریٹ کے روبرو احتجاجی دھرنا دیاگیا۔ اس موقع پر ایس ٹی یو ضلع صدر جنرل سکریٹری پربھاکر راؤ ‘ کنکم رمیش نے دھرنا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جدوجہد کے ذریعہ حاصل کئے گئے تلنگانہ میں ٹیچرس اور تعلیمی شعبہ کے کئی ایک مسائل کافی مدت سے زیر التواء ہیں ۔ حکومت ان مسائل کی یکسوئی کے لئے تھوڑی بھی کوشش نہیں کر رہی ہے ۔ سابق 60 سال بعد وظیفہ کی مدت میں اضافہ کئے جانے پر حکومت سے درخواست کئے جانے پر سماج کی جانب سے اعتراض کیا جا رہا ہے کہتے ہوئے حکومت دوبارہ 2019 کے چناؤ کے منشور میں رکھا جا کر اقتدار پر آچکی ہے ۔ الزام عائد کیا ۔ وظیفہ کی عمر میں اضافہ کئے جانے پر تساہلی کرتے ہوئے وقت گذار رہی ہے ۔ یہ طرز عمل صحیح نہیں ہے ۔ ملازمتوں میں ترقی نہ دینے والی تلنگانہ واحد حکومت ہے ۔ پی آئی ٹی جائیدادوں کو اپ گریڈ کرکے بغیر کسی تاخیر ایس اے ایچ ایم جے ایل ڈائیٹ لیکچرز کا اہم آئی او ڈپٹی ای او پوسٹ ترقی دی جائے مطالبہ کیا ۔ فوری ٹی آر ٹی ٹیچرس کے تقررات عمل میں لائے جائیں ‘ پرئمیری اسکول میں کم از کم پانچ ٹیچرس ‘ ہیڈماسٹر کا تقرر عمل میں لائے جائے ۔ اردو ٹی آر ٹی کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔ آدرشا اسکول کے جی پی وی ریسیڈنشیل اسکولس کے مسائل کی یکسوئی کی جائے۔ بعدازاں جے سی شیام پرساد لال یادداشت پیش کی گئی ۔ ٹی ایس ٹی او ضلع صدر ایم جگدیش اور دیگر معاون ہم خیال اس پروگرام میں شریک تھے ۔ لکشمن راؤ کے رویندر چاری ‘ میڈی کمریا ‘ وی آر سرینواس ‘ این ودیاساگر ‘ ملکارجن ‘ وینکٹ پرساد ‘ بالاجی رمناراؤ ‘ سریدھر‘ انیل‘ اشوک راؤ سائیلو ‘ سرینواس گوڑ ‘ سبھاش راج ریڈی ‘ سندھیا رانی ‘ بھارتی شیلجاسوائی وغیرہ شریک تھے ۔
