حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پولیس نے ایک شخص کو پکڑا جس کی گاڑی پر بھاری ٹریفک چالانات تھے ۔اس شخص کی گاڑی پر15,884روپئے سے زائد رقم کے تقریبا54چالانات زیرالتوا تھے۔ پولیس نے اس موقع پر اس کی چالان کی بڑی رسید اس کے حوالے کی۔پولیس نے کہاکہ ٹریفک چالانات سے بچنے کیلئے ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے نمبروں کو چھپانے ، نمبرات میں الٹ پھیر کرنے کا کام کررہے ہیں۔پولیس نے کہاکہ ایسی ہی اطلاعات پر تلاشی لی گئی۔بغیر نمبرپلیٹ کے چلائی جانے والی 25گاڑیوں کو ضبط کیاگیا۔