کریم نگر ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : لوک سبھا انتخابات کے ضمن میں ای وی ایم مشینوں کی تنقیح کی گئی ضلعی انتخابی عہدیدار و کلکٹر کریم نگر سرفراز احمد نے بروز ہفتہ کلکٹریٹ کے پیچھے واقع ای وی ایم گودام میں کئے جارہے ای وی ایم تنقیح کے پروگرام کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رنگاریڈی ، میڑچل اضلاع سے برآمد کئے گئے 111 بیالٹ یونٹس ، 881 کنٹرول یونٹس ، 981 وی وی پیاٹس کی تنقیح کی جارہی ہے ۔ ای وی ایم مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ بی ای ایل ( بھارت الکٹرانک لمٹیڈ ) کے 43 انجینئروں کے ذریعہ کیا گیا ۔ ماضی کے ڈاٹا کو نکال کر ( کلیر کر ) مشینوں کو اپڈیڈ کر لوک سبھا انتخابات کے لیے تیار کیا جارہا ہے ۔ ایف ایل سی میں کار آمد مشینوں کو ہرے رنگ کا اسٹیکر لگا کر گودام میں محفوظ کیا جارہا ہے ۔ اس گودام کے اطراف و اکناف سخت پولیس بندوبست کیے گئے ہیں اور سی سی کیمروں کو بھی نظم کیا گیا ۔ وقار آباد ضلع سے لائے گئے مشینوں اور آنے والے مشینوں کی تنقیح کا کام جلد ہی مکمل کیا جائے گا ۔ اس تنقیح میں جوائنٹ کلکٹر شیام پرساد لال ، کلکٹریٹ تحصیلدار مادھوی و دیگر نے شرکت کی ۔۔