کریم نگر میں برقی ملازمین کا احتجاج و بھوک ہڑتال

   

آؤٹ سورسنگ اور کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کا وعدہ جھوٹا: جیون ریڈی
کریم نگر۔ ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی سابق ریاستی وزیر و سینئر کانگریس قائدنے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں محکمہ برقی کافی جدوجہد کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے ۔ شعبہ زراعت، صنعتی شعبہ اور رہائشی ضروریات کیلئے برقی کی کافی اہمیت ہے جس کے لئے اس میں کام کرنے والے مزدورو ں کو مناسب اجرت کی عدم ادائیگی باعث تشویش ہے جبکہ محکمہ برقی کے ملازمین کو سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ کے سی آر نے خود وعدہ کیا تھا کہ تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور آؤٹ سورسنگ اور کنٹراکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو باقاعدہ بنائیں گے۔ لیکن کے سی آر حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی ہے۔ آؤٹ سورسنگ اور کنٹراکٹ ملازمین کو کوئی بھی باقاعدہ بنانے کے بارے میں نہیں سوچتا جس کی وجہ سے آج برقی ملازمین اپنے حقوق کے لئے احتجاج و بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس قائدین وینکٹ ریڈی، سریدھر، صمد نواب، نہال احمد، سرینواس ریڈی، محمد تاج اور دیگر موجود تھے۔