کریم نگر میں بلدی انتخابات میں 15 نشستیں مسلمانوں کے لیے مختص

   

Ferty9 Clinic

تلگو دیشم پارٹی کے اجلاس کا انعقاد ، متحدہ ووٹ ڈالنے پر زور ، ضلع صدر جوجی ریڈی کا خطاب

کریم نگر ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کریم نگر میونسپل چناؤ میں تلگو دیشم پارٹی مسلم امیدواروں کے لیے 15 ڈیویژن کی نشستوں کو چھوڑ رہی ہے ۔ ماباقی 45 ڈیویژنس پر تلگو دیشم چناؤ لڑے گی ۔ ضلع تلگو دیشم صدر اے جو جی ریڈی نے یہ اعلان کیا ۔ پارٹی ضلع دفتر میں بروز ہفتہ پارٹی اقلیتی شعبہ ضلع صدر بصالت محمد خاں کی صدارت میں منعقدہ اقلیتی شعبہ اور اہم قائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں اے جوجی ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور اس موقع پر مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجلس بلدیہ چناؤ میں مسلمانوں کے لیے 15 نشستیں مختص کردی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں مسلم قائدین نے خواہش کی تھی ۔ اب ہر مسلمان کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ مسلم امیدواروں و تلگو دیشم جس نشست سے کھڑے ہوں گے ان کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ مسلم بھائیوں کو متحد ہو کر ووٹ ڈالنا ہوگا ان کے ووٹ تقسیم نہ ہونے چاہیں اور کہا کہ مسلم امیدواروں کے لیے 60 ڈیویژنوں میں سے کونسی نشستیں ہونی چاہئے اس تعلق سے مسلم چناؤ پارٹی تشہیری کمیٹی کا رکن مل بیٹھ کر طئے کریں ، پارٹی ریاستی نائب صدر شکیل احمد صدر بصالت محمد خاں کو یہ ذمہ داری دی جارہی ہے انہیں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے منصوبہ بندی کرلی جانی چاہئے اور کہا کہ چناؤ کا منشور بھی بہت جلد جاری کردیا جائے گا ۔ ریاستی نائب صدر شکیل احمد نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے 15 ڈیویژن مختص کیا جانا قابل ستائش ہے ۔ تلگو دیشم مسلمانوں کے ساتھ رہنے کی یہ تازہ مثال ہے اب امیدوار کی ذمہ داری ہے کہ وہ تلگو دیشم کا ساتھ دے ۔ اس اجلاس میں تلگو دیشم جنرل سکریٹری ناکولا پالا کوڈ پارٹی ضلع تشہیری سکریٹری محمد احمد بابا پارٹی قائدین سید معین ، عبدالرحمن ، خواجہ محی الدین آکولا شاینا موجود تھے ۔۔