کئی گا ڑیاں ضبط، ایڈیشنل ڈی سی پی چندرا موہن کا انکشاف
کریم نگر ۔ 19 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پچھلے چند ماہ سے کریم نگر اور اس کے اطراف کے اضلاع میں گھوم پھر کر مسلسل موٹر سیکل چوری کرتے ہوئے انہیں فروخت کر کے موج و مستی میں مصروف رہنے والے سارق مدھوکر ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بعد ازاں اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈی سی پی چندرا موہن نے کمشنریٹ کے میٹنگ ہال میں منعقدہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ عادی سارق بغیر محنت کے آسانی سے چوری کرتے ہوئے اس کو فروخت کر کے ان روپیوں سے عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کا عادی ہوچکا تھا ۔ نقلی چابیاں بناکر ان کے ذریعہ گاڑیوں کا سرقہ کرنا شروع کیا ۔ آج دوپہر ماناکنڈور انسپکٹر سنتوش کمار کی زیر قیادت سی سی ایس کے ذریعہ گاڑیوں کی تنقیح کے دوران ایک مشتبہ شخص موٹر بائیک اسپلنڈر AP-11-6554 پر گزر رہا تھا ۔ اس کو تنقیح کیلئے روکنے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش پر اسے گرفتار کر کے تحقیقات کی گئی ۔ چنانچہ مانا کنڈور میں چوری کی گاڑی دیگر اضلاع میں مزید چوری کی وارداتوں کو قبول کیا ۔عادی سارق مدھوکر قبل ازیں کریم نگر اور ورنگل ضلع میں پانچ گاڑیاں چوری کرنے کے سلسلہ میں چھ ماہ کی جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے ۔ مانا کنڈور ، کتہ پلی ، ہنمکنڈہ اور حیدرآباد کمشنریٹ حدود ، اپل سے اسی نے گاڑیاں چوری کرنے کے بارے میں قبول کیا ۔ ان موٹر سیکلوں کی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار ہوگی ۔ گاڑیوں کے مالکین کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔ بعد کارر وائی گاڑیاں مالکین کے حوالے کردی جائیں گی۔ اس پریس کانفرنس میں انسپکٹر سرینواس و دیگر شامل تھے ۔ کے سرینواس ، اے سی پی رام چندرم ، محمد شریف ، سنتوش کمار ، اشوک گنگیا ، پرساد، جی ویریا ، نریندر پال سنگھ و دیگر نے مل کر اس گرفتاری اور تحقیقات میں حصہ لیا۔