کریم نگر میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

   

کریم نگر /5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماناکنڈور کے ایم ایل اے کاوامپلی ستیہ نارائنا نے کہا کہ وہ ٹما پور منڈل کی رام کرشنا پور کالونی کے تحت انگاریکا ٹاؤن شپ میں رہائش کے لیے تمام ضروری بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔ ایم ایل اے کاوام پلی ستیہ نارائن سوڈا چیئرمین کومٹ ریڈی نریندر ریڈی اور ضلع کلکٹر پامیلا ستپاتھی کے ساتھ بدھ کو انگاراکا ٹاؤن شپ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایم ایل اے ڈاکٹر کاوامپلی ستیہ نارائنا نے کہا کہ رام کرشن کالونی گاؤں کے انگاراکا ٹاؤن شپ میں ساتاواہنا اربن ڈیولپمنٹ کے فنڈز سے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں سرکاری اراضی نیلامی کے ذریعے عوام کو فروخت کرنے کے باوجود یہاں کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ سوڈا کے چیرمین کومٹ ریڈی نریندر ریڈی نے بتایا کہ ٹاؤن شپ کی ترقی کے لیے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کے لیے حکومت کو ایک تجویز بھیجی گئی ہے۔