کریم نگر میں ترقیاتی کاموں کے حیرت انگیز مناظر مثالی

   

کیبل برج لح افتتاحی تقریب سے ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب

کریم نگر /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز چہارشنبہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مانیرندی کے کنارے پر تعمیر کردہ 500 میٹر لمبے کیبل برج کا ریاستی وزیر کے ٹی آر نے وزیر گنگولا کملاکر کے ہمراہ افتتاح کیا۔ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 220 کروڑ کے خرچ سے بنائے گئے کریم نگر کیبل برج اور 485 کروڑ کے خرچ سے انجام دئے جارہے مانئیر ریور فرنٹ کے کاموں کو دیکھ کر دل مسرت سے جھوم رہاہے۔ ان دونوں کیلئے پینے کے پانی کی دستیابی ، بجلی کی سربراہی اور سڑکوں کی خستہ حالات کے مسائل سے ابھر کر موجودہ وقت کے ترقیاتی کام حیرت انگیز مناظر ملک بھر کیلئے مثال ہیں۔ مانیرریور فرنٹ ، کیبل بریج انتہائی خوبصورت مناظر کے حامل سیاحتی مقام ہیں۔ اس موقع پر وزیر گنگولا کملاکر، ریاستی منصوبہ بندی کمیشن نائب صدر بوئن پلی. ونود کمار، چپہ دنڈی، ماناکنڈور ایم ایل اے سنکے روی شنکر، آر. بالاکشن، سٹی میئر سنیل راؤ، میونسپل پرنسپل سکریٹری ستیہ نارائنا، ضلع پریشد چیئرمین کنوملا وجیا، ضلع کلکٹر آروی کرنن، سی پی سبارائیڈو، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگراوال، ایم ایل سی پاڈی. کوشک، سیول سپلائی کارپوریشن چیئرمین رویندر سنگھ، سابق ایم ایل سی نارداسو لکشمن، ڈپٹی میئر چلا سواروپا اور دیگر عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔