کریم نگر ۔17ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کے زیر اہتمام کل ہند نعتیہ مشاعرہ بضمن سیرت رحمتہ العالمین ﷺ مہم 19ستمبر بروز جمعہ بوقت 8:30 شب بمقام سرکس گراؤنڈ ،کریم نگر پر بصدارت شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی زیر نگرانی محمد صہیب احمد خان ناظم جماعت اسلامی ضلع کریم نگرمنعقد کیا جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی محمد کمال الدین اے کلاس کنٹراکٹر ہونگے مہمان شعرائے کرام میں نعیم اختر خادمی مہاراشٹرا، انس نبیل مہاراشرا، فرید مونس مہاراشٹرا، بشارت علی خان حیدراباد، ٹیپکل جگتیالی، اظہر کو رٹلوی ہوں گے۔ ان کے علاوہ مقامی شعراء بھی نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ مہمان اعزازی مفتی یو نس القاسمی، صدر جمعیتہ العلماء کریم نگر،محمد مصطفی علی انصاری صدر مسلم گریجویٹ اسو سی ایشن، حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی و صدرجمعیتہ الحفاظ، ریاض علی رضوی معتمد انتظامی کمیٹی مسجد سواران،ڈاکٹر فہیم الدین انصاری، محمد عباس سمیع سابق ڈیٹی میر،عبدالصمد نواب سکریٹری خادمان ملت و دیگر حضرات ہوں گے ناظم مشاعرہ شیخ اسحاق علی جنرل سکریٹری جماعت اسلامی کریم نگر ہوں گے جب کے کنوینر مشاعرہ فیصل وارثی و کو کنوینر محمد نثار احمد،محمد نصیر الدین ہو ں گے صدر استقبالیہ محمد خیر الدین ، محمد عمیر سکریٹری نائب صدور میر شوکت علی،محمد سعادت علی صدیقی، ارکان سراج مسعود، ایم اے اسد، سید اصغر حسین، حافظ صادق علی احمد، شاکر الصمد، سید عاطف الدین ،افضل پاشاہ،محسن پریس فوٹو گرافر ہو ں گے۔ خواتین کے لیے پردہ کا خصوصی نظم رہے گا۔