کار مالک اور تین کم عمر لڑکے ،کے بشمول چار افراد گرفتار ، مقدمہ درج، تحقیقات جاری ، پولیس کمشنر کا انکشاف
کریم نگر ۔ کریم نگر جوبلی کمان کے قریب اتوار کی صبح کے حادثہ کیس میں پولیس نے چار ملزم کو اْسی روز گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ قلب شہر کریم نگر میں واقع کمان چوراہے کے قریب آج صبح بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے آج شام 5 بجے پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنہ نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج بروز تاوار صبح 6.15 بجے ایک نابالع لڑکا جو کہ گائتری نگر کریم نگر سے تعلق رکھتا ہے ۔ کریم نگر امبیڈکر اسٹیڈیم میں بیاڈمینٹس کھیلنے کیلئے کار اپنے گھر سے نکالا وہ درمیان میں مزید دو دوستوں کو جن کی عمریں 14 سال بتائی گئی ۔ اپنی کار میں تیز رفتار جارہا تھا کہ صبح 6.45 بجے فٹ پاتھ پر اوزار کاروبار کرنے والے افراد پر کار چڑھادی ۔ بتایا گیا کہ نابالغ لڑکا جو کار چلا رہا تھا ۔ کار کا مالک راجندر پرساد ہے جوکہ اس نابالغ لڑکے کا باپ ہے ۔ ان تین نابالغ لڑکوں نے 5 منٹ قبل پٹرول پمپ پر ڈیزل ڈلوایا ۔ کار 100 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی ۔ کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر موجود 4 خواتین پر رونڈ ڈالا ۔ جس کے نتیجہ میں للیتا 27 ، سنیتا 30 سالہ ، پریانگ 32 سالہ اور جیوتی 14 سالہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ کے فوری بعد کار سوار 3 نوجوان لڑکے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ بتایا کہ اس کار پر 9 اوور اسپیڈ کے چالانات ہیں ۔ راجندر پرساد کو نابالغ لڑکے کو کار چلانے دینے کے علاوہ موجود 3 نابالغ لڑکوں پر ACP ٹی سرینواس راؤ اور ایڈیشنل سی پی چندر موہن نے شخصی معائنہ کرتے ہوئے ان چاروں پر 304ii سیکشن کے تحت کیس درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے گاڑی چلانے والے لڑکے، اس کے والد راجیندر پرساد ( وہ نابالغ معلوم ہونے کے باوجود گاڑی دینے پر) اور اس کے دو دوستوں کے خلاف دفعہ (304) (ii) (IPC) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اے سی پی کریم نگر ٹاؤن ذاتی طور پر کیس کی نگرانی کر رہے ہیں اور ایڈیشنل ڈی سی پی کریم نگر۔ زیر نگرانی میں تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ نابالغ کو لاپرواہی سے کار فراہم کرنے کے الزام میں والد راجندر پرساد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام افراد متعلقہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ ایسے لا پروائی سے اگر والدین نابالغ بچوں کو گاڑیاں مہیا کروانے ہر بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی۔