کریم نگر میں دن دھاڑے سرقہ کی واردات

   

اندرون 12 گھنٹے سارقین گرفتار‘ اے سی پی او شارانی کا انکشاف

کریم نگر ۔ 6 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رہائش پذیر گھر کے افراد بتکماں کھیلنے کے بعد گھر واپسی پر گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور الماری میں رکھے ہوئے 2 لاکھ 66 ہزار روپئے کا سرقہ کا پتہ چلا ۔ انہوں نے فوری پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ کریم نگر رورل اے سی پی ٹی اوشا رانی نے اخباری نمائندوں کو اس سرقہ کے تعلق سے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کتہ پلی منڈل موضع قاضی پورہ کا رمیش ٹریکٹر ڈرائیور کام کام کرتا ہے ۔ اس کے پاس کچھ سسرال کی دی گئی رقم اور کچھ چٹھی ڈال کر جمع کرلی گئی رقم گھر کے اخراجات کے لئے گھر میں الماری میں محفوظ رکھ لیا تھا ۔ بروز جمعہ 4 تا ریخ کو شام گاوں میں قریب ہی اہلیہ کے سبھی بچے سبھی مل کر بتکماں کھیلنے لگے ۔ والد کو گھر میں چھوڑ کر گئے ۔ تھوڑی دیر بعد اس کے والد ستیہ بھی گھر مقفل کر کے بتکماں کھیل رہے اپنے گھر کے افراد کے پاس چلا گیا یہ دیکھ کر سارقوں نے گھر میں داخل ہو کر جملہ دو لاکھ 66 ہزار روپئے اڑا لے گئے ۔ رمیش رات دیر گئے کتہ پلی پولیس کو اطلاع دی ۔ اس پر پولیس فوری حرکت میں آتے ہوئے ڈاگ اسکواڈ کلوز ٹیم کے ساتھ پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ۔ اس پر کتے کے سراینواس کے گھر تک جانے پر پولیس نے یہاں کے رہنے والے افراد کی چھان بین کرنے پر یہ سابق میں نشہ آوور اشیاء کا کاروبار اور جیل کا سزایافتہ ہونے کا پتہ چلا۔ چوری کی رات کدھر کدھر گیا سی سی کیمروں سے پتہ چلا کہ وہ اور اس کے ساتھ ایک شخص کو ادھر جاتے ہوئے تصویریں دیکھی گئیں ۔ ہفتہ کی شام چھ بجے ان دونوں کو بس اسٹانڈ کے پاس دکھائی دینے پر حراست میں لے کر تفتیش کرنے پر چوری کرنے کا اعتراف کرلیا اور اس کے پاس سے اس وقت 66 ہزار روپئے بھی تھے ۔ اے سی پی اوشارانی نے اندرون 12 گھنٹے سارقوں کو گرفتار کرلئے جانے پر کریم نگر رورل سی آئی ٹی سرینواس راؤ ‘ ایس آئی ستیہ نارائنا‘ کانسٹبل سدھاکر ریڈی اور اشوک کی ستائش کی ۔