کریم نگر ۔ پولیس نے ماناکونڈور زون کے نواحی علاقہ سرینواسا نگر میں حالیہ دوہرے قتل کیس میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعہ کے روز مانا کونڈور پولیس اسٹیشن میں اے سی پی وجیاسارتی ، سی آئی وائی کرشن ریڈی نے تفصیلات پیش کی۔ انارمام گاؤں سے تعلق رکھنے والے گڈالا رمیش کی شادی چند سال قبل لاوانیا سے ہوئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اجیتشوار اور ایک بیٹی اکشیتا ہے۔ رمیش کو کچھ عرصے سے اپنی اہلیہ پر شک کررہا تھا۔ اس کے والد ، بالسانی اودیلا جو ویلدی گاؤں میں رہتا تھا رمیش کی بیوی وہاں کچھ کام کے لیے گئی تھی ، ناراض رمیش نے اودیلو کو بیوی کے رویہ کے بارے میں کہا تو باپ اودیلو نے اپنی بیٹی کا ساتھ دیا اس پر اس بات کو لیکر دل میں رکھ کر باپ اور بیٹی کو ختم کرنے کی رمیش نے ٹھان لی۔ لاونیا اور اس کے والد اودیلو کو اس ماہ کی 19 تاریخ کو کریم نگر سے اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک آٹو میں سفر کر رہے تھے۔ رمیش اور اس کے بھائی انیل نے پیچھا کرتے ہوئے مانا کونڈور زون کے نواحی علاقے سری نواسا نگر میں اپنی بائکوں کے ساتھ پیچھا کیا اور باپ اور بیٹی کو پکڑ کر چھریوں سے گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔ پھر دونوں بھائیوں نے راستے میں آنے والے بچوں کو مارنے کی کوشش کی مگر ناکام ہوکر فرار ہوگئے۔ ملزمان کو جمعہ کی صبح سداشیوپلی بس اسٹینڈ پر سی آئی کروپکار ریڈی نے تحویل میں لیا۔ کریم نگر رورل اے سی پی وجیاسارتی نے تفتیش کی اور دو موٹرسائیکلوں کے ساتھ دو چاقووں کو بھی قبضے میں لے لیا۔ انہیں کریم نگر عدالت میں پیش کیا گیا۔