کریم نگر میں رائس ملرس کیساتھ کلکٹر کا اجلاس

   

کریم نگر: مقررہ وقت پر حکومت کو خریف چاول کی فراہمی کی رائیس ملرس کو ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے ہدایت دی ۔ بروز ہفتہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں رائیس ملرس کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رائیس ملرس اندرون 15 ستمبر خریف کسٹم ملنگ رائیس کی فراہمی کریں۔ ربیع سیزن کے متعلقہ روزانہ واری 3000 میٹرک ٹن سی ایم آر چاول کی ایف سی آئی کو ادا کی جائے۔ انہوں نے حکومت کو چاول کی ادائیگی میں تاخیر پر متعلقہ رائیس ملرس پر سخت کاروئی کاانتباہ دیا۔ اس اجلاس میں ایف سی آئی ڈی ایم بھاشا ، ڈی سی ایس او سوریش ریڈی ، ڈی ایم سریکانت ، رائیس ملر اسوسیشن کے صدر ، سکریٹری بھاسکر ، سدھاکر و دیگر نے شرکت کی۔