کریم نگر میں رائے دہی ‘ ورائے شماری کے انتظامات مکمل

   

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر اسٹرانگ رومس کی تنقیح ‘ ضلع کلکٹر سرفراز احمد کا انکشاف

کریم نگر ۔ 14؍ اپریل ( سیاست ڈسرکٹ نیوز) ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق عنقریب ہونے والے مقامی ادارہ جات ضلع پریشد و منڈل پریشد چناؤ کے رائے دہی مراکز اسٹرانگ رومس کی تنقیح کرلی گئی ہے ۔ ضلع چناؤ عہدیداروکلکٹر سرفراز احمد نے اس بات سے واقف کروایا ۔ بروز ہفتہ چیہ ڈنڈی منڈل رکماپور میں ماڈل اسکول ‘ مانا کنڈور منڈل دیوم پلی کے سماجی بھلائی اسکول گور کلا پاٹ شالہ تماپور منڈل میں جے ایم انجنیئرنگ کالج میں زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی رائے دہی کی شماری ہوگی ۔ ان سبھی نشاندھی کردہ مراکز کے اسٹرانگ رومس کی کلکٹر نے تنقیح کرلی ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی چناؤ کمیشن زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی چناؤ سے متعلقہ سبھی ضروری انتظامات پورے کرلئے جا کر رپورٹ بھیجے جانے کی ہدایت دی ہے۔ اسی لئے اس ہدایت کے مطابق انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ چپہ ڈنڈی ‘ رامڑگ گنگاھرا منڈلس سے متعلقہ زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی ٹی سی رائے شماری ‘ اسٹرانگ روم رکماپور ‘ تلنگانہ ماڈل اسکول میں رکھے گئے ہیں ۔ جمی کنٹہ وینوینکا ریلہ کنٹہ ماتا کنڈور شنکرم پٹنم منڈلس سے متعلقہ رائے دہی اور اسٹرانگ رومس دیوم پلی سماجی بہبود اسکول گروکلاپاٹ شالہ میں رکھے گئے ہیں ۔ ماباقی منڈلس سے متعلقہ تماپور منڈل مستقر جے ایم انجنیئرنگ کالج میں رائے شماری اور اسٹرانگ روم کا انتظام کرلیا گیاہے ۔ کریم نگر میں ایک اور رائے شماری مرکز کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ دو تین دنوں میں چناؤ کمیشن کو تفصیلات بھیج دی جائیں گی ۔ ان مراکز پر بیالٹ پیپر بیالٹ باکس کو محفوظ رکھے جانے کے لئے اور ائے شماری کے لئے بہتر انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ہر ضلع کلکٹر کے ہمراہ ضلع پریشد سی ای او وینکٹ مادھوا راؤ متعلقہ منڈلس کے ایم پی ٹی سی او ر تحصیلداران شریک تھے ۔