کریم نگر میں روزگار فراہمی کیلئے کل انٹرویو

   

کریمنگر۔ 22/ اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈی آر ڈی اے ، کریمنگر اے۔ وینکٹیشورراؤ نے بذریعہ ھذاطلاع فراہم کی ہیکہ ضلع کریمنگر کے بے روزگار افراد جنکی عمر 18 تا 40 سال کے درمیان ہو ، تعلیمی قابلیت دسویں جماعت کامیاب یا اعلی تعلیم ،ڈرائیونگ لائسنس اور اسمارٹ فون کے حامل اہل امیدواروں کیلئے سواگگی کمپنی بمقام حیدرآباد میں ڈیلیوری ایگزیکیٹیو ملازمت کیلئے موقع فراہم کیا جارہاہے۔ منتخب امیدواروں کیلئے ماہانہ تنخواہ 25 ہزار تا 30 ہزار فراہم کی جائیگی ساتھ ہی بائیک اور حیدرآباد میں رہائش کی سہولت و ظہرانہ فراہم کیا جائے گا۔ خواہش مند اہل افراد 24 اکٹوبر بروز جمعرات بایوڈیٹا ، آدھار کارڈ و تعلیمی اسنادات کے نقل کاپی کے ساتھ صبح 10 بجے دفتر ای جی ایم ، سواشکتی کالج ، نزدامبیڈکر اسٹیڈیم ، کریمنگرمیں منعقد کئے جانے والے انٹرویومیں حاضر ہوسکتے ہیں۔ ڈی آر ڈی اے ، کریمنگر اے۔ وینکٹیشور راؤ نے عوام سے استفادہ کی خواہش کی۔