کریم نگر میں روزگار کے مواقع کیلئے اقدامات

   

چیف منسٹر کے ہاتھوں 8 اکٹوبر کو آئی ٹی ہب کا افتتاح

کریم نگر۔/22اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد کے بعد دوسرے بڑے آئی ٹی ہب کی کریم نگر میں تعمیر جاری ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں کے مقامی بیروزگاروں کو ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ٹی ایس آئی آئی سی ایم ڈی وینکٹیشور نرسمہا ریڈی نے یہ بات کہی۔ کریم نگر میں 34 کروڑ سے زیر تعمیر آئی ٹی انفراسٹرکچر کاموں کا مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کے ساتھ مل کر ہمہ منزلہ عمارت کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف 15 ماہ کے عرصہ میں شروع کردہ تعمیراتی کام قابل ستائش کارنامہ ہے۔ 8 اکٹوبر کو اس کا افتتاح کئے جانے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ اس سلسلہ میں منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ تاحال 11 آئی ٹی اداروں نے اپنی صنعتوں کے قیام کیلئے درخواست دے چکے ہیں۔ جدید قسم کی صنعتوں کے قیام کیلئے یہاں درکار کام سہولتوں کی فراہمی کی جارہی ہے۔ تاحال کچھ تجربہ کار ماہر نوجوانوں کو یہاں کے آئی ٹی کے ذریعہ فائدہ بخش طور طریقہ سے نوجوانوں کو یہاں کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ مستقبل میں یہاں سے آئی ٹی شعبہ کو دو اور طریقوں سے تعمیر کئے جانے کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ قبل ازیں مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے خیالات و سوچ و فکر کے مطابق اس وقت کے آئی ٹی وزیر کے ٹی آر کی کاوشوں سے ہی اس طرح کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہاں آئی ٹی ہب کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ دیہی مقامات پر آئی ٹی کے قیام سے کافی ترقی ہوگی۔ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ اس لئے یہاں قیام عمل میں لانے کیلئے توجہ دی گئی۔ 8 اکٹوبر کو چیف منسٹر کے ہاتھوں اس کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع پر ٹی ایس آئی سی سی زونل منیجر سوامی ، رمیش بونالہ، سریکانت مہیپال، کے ملیشم ، کے سریدھر سوامی کنٹراکٹر ایس ریڈی وغیرہ شریک تھے۔