کریم نگر ۔بروزمنگل ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقدہ ضلعی گورنمنٹ ایمپلائز اسپورٹس مقابلہ کے افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا , پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے کھیل مقابلوں کا آغاز کیا۔ کھلاڑیوں کے مارچ فاسٹ کے بعد اولمپک جیوتی کو شمع یاب کیا۔ بعد ازاں کھلاڑیوں سے عہد کروایا گیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہونے کی بنیادی وجہ ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں سیاسی جماعتوں ، عوام اور سرکاری ملازمین کا اہم کردار رہا ہے۔
