کریم نگر میں سوپر اسپیشالیٹی دواخانہ کی تعمیر کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

ضلع اور پڑوسی اضلاع کے عوام کیلئے سہولت بخش : ایٹالہ راجندر

کریم نگر۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے سرکاری دواخانہ کی عمارت بوسیدہ ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر کے احکامات کے تحت اس دواخانہ کے احاطہ میں 500 بستروں کی گنجائش کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے واقف کروایا۔ انہوں نے سرکاری دواخانہ کا اچانک معائنہ کیا۔ بوسیدہ ہورہی دواخانہ کی عمارت جس میں فی الحال 350 بستروں کی گنجائش ہے۔ اس مخدوش عمارت کی جگہ دوسری نئی عمارت اندرون ایک سال تعمیر کردی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے عمارت کے ان کمروں کو دکھلایا جہاں بارش میں پانی ٹپکتا ہے۔ معائنہ کرنے کے بعد ایٹالہ راجندر نے کہا کہ 350 بستر کی جگہ پر مزید 150 بستروں کی گنجائش کا اضافہ کرتے ہوئے عصری سہولتوں سے مزین نئی عمارت کھڑی کردی جائے گی۔ بہبودی خواتین و اطفال تحفظ زچگی خانہ جہاں 180 بستروں کی گنجائش ہے۔ مزید 100 کا اضافہ کردیا جائے گا۔ اس کیلئے فنڈز اجرائی ہوچکی ہے۔ اس ماتا ششو سمر کھشا اور سرکاری دواخانوں میں متحدہ ضلع ہی نہیں بلکہ پڑوسی ضلع عادل آباد سے آنے والے مریضوں کو بھی تمام طبی سہولتوں کی فراہمی ہوگی۔ ڈاکٹروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب تقررات ہوجائیں گے۔ اس دواخانہ کی طبی خدمات قابل تعریف ہیں۔ زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما، دواخانہ سپرنٹنڈنٹ اجئے کمار آر ایم او سریدھر، اے ای پرساد وغیرہ۔ اس موقع پر موجود تھے۔ کریم نگر سوپر اسپیشالیٹی دواخانہ کریم نگر کی تعمیر کے سلسلے میں آغاز ہوچکا ہے۔ گزشتہ بجٹ میں اسے شامل کیا گیا تھا۔ ایٹالہ راجندر نے واقف کرایا۔ دواخانہ کے تعمیر خرچ کیلئے ایک ہزار کروڑ خرچ کرنے کیلئے حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے۔ سوپر اسپیشالیٹی دواخانہ کی نئی عمارت کے ساتھ نرسنگ کالج کی بھی منظوری دے گی۔ کریم نگر سوپر اسپیشالیٹی دواخانہ کی تعمیر مکمل ہوجانے پر نہ صرف ضلع کی عوام بلکہ پڑوسی اضلاع عادل آباد اور آصف آباد اور منچریال کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا، بالخصوص عادل آباد متحدہ ضلع کے عوام کو حیدرآباد جانا پڑ رہا ہے۔ وہ بند ہوجائے گا۔ ڈینگو اور موسمی بیماریاں بخار وغیرہ سے متاثر ہونے پر زیادہ تر متحدہ عادل آباد سے آتے ہیں۔ اسی لئے کریم نگر میں عصری سوپر اسپیشالیٹی دواخانے کی تعمیر کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ جوں ہی سوپر اسپیشالٹی دواخانے کی عمارت کی تعمیر ہوجائے گی۔ طبی خدمات کی شروعات ہونے پر سارے تلنگانہ میں کریم نگر ہی نمبرون دواخانہ کہلایا جائے گا۔