کریم نگر میں شادی مبارک، کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم

   

کریم نگر ۔بروز ہفتہ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی چیکوں کے تقسیمی پروگرام میں وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ بعد ازاں کریم نگر اربن کے چار مستفید میں ایک لاکھ 116 روپئے ، شادی مبارک کے دو مستفید افراد ، کتہ پلی منڈل کے 13 مستفیدافراد میں ، کریم نگر رورل کے 9 افراد میں جملہ ایک کروڑ 43 لاکھ 66 ہزار 704 روپیوں کے چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر سارادھی چئیرمین بالاکشن ، ضلع پریشد صدر نشین وجیا ، چپہ دنڈی ایم ایل اے سنکے روی شنکر ، ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن ، ڈپٹی مئیر سواروپارانی ، این پی پی لکشمیا ، کتہ پلی مونسپل چئیرمین ردرا راجو ، کارپوریٹروں ، تحصیلداروں و دیگر نے شرکت کی۔