کریم نگر میں شادی مبارک و کلیان لکشمی چیکس کی تقسیم

   

کریم نگر۔ 5 نومبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں کریم نگر اربن اور کتہ پلی منڈلوں کے 142 استفادہ کنندگان میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک کے چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر وزیر گنگولاکملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کسی بھی ریاستی حکومت نے لڑکیوں کی شادی کیلئے امداد کی فراہمی کا خیال تک نہیں کیا تھا۔ کلیانہ لکشمی شادی مبارک اسکیم کو متعارف کرتے ہوئے وزیر اعلی نے لڑکیوں کو امید کی کرن میسر کی ہے ۔ ملک کیکسی بھی ریاستی حکومت اس طرح کی اسکیم کو نافذ نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی کوشش متعدد اسکیمات کی کامیاب عمل آوری کے ذریعہ تمام طبقات کی بہبودی ہیں ۔ کلیانہ لکشمی شادی مبارک اسکیم کے تحت لڑکی کی شادی کے اندرون ایک ماہ چیک کی فراہمی کے اقدام کئے جارہے ہیں۔ کے سی آر کٹ ، مہاتما جیوتی باپھولے گروکل کیلئے سالانہ 1.25 لاکھ روپئے کے خرچ سے ہر طالب علم کو معیاری تعلیم کی فراہمی کی جارہی ہے ۔ اس اجلاس میں مستفید 42 کروڑ 16,472 لاکھ روپے کے حامل چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس اجلاس میں وائی سنیل راؤ، آر ڈی او آنند کمار، ایم پی پی ، کتہ پلی میونسپل چیرمین ردرا راجو، زیڈ پی ٹی سی، کارپوریٹرس، سرپنچوں، استفادہ کنندگان و دیگر نے شرکت کی۔