کریم نگر۔/26 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ جاری شہری ترقیاتی پروگرام میں کریم نگر کارپوریشن میں شامل کردہ تمام مواضعات کے مسائل کی یکسوئی کی طرف اولین ترجیح دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار میئر بلدی کارپوریشن کریم نگر وائی سنیل راؤ نے کیا۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پہلے ڈیویژن تا 15 ڈیویژن سبھی میں زیادہ تر ضم شدہ مقامات ہیں ان وارڈس میں کسی بھی طرح کے مسائل درپیش ہوں تو شہری ترقیاتی پروگرام میں ان کی یکسوئی کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے ان کی ترقی کیلئے یادداشت بھی روانہ کی جاچکی ہے۔ سب سے پہلے پینے کے پانی کے مسائل کی یکسوئی کی جائے گی۔ برقی پولس کی تبدیلی اور تنصیب کی جائے گی۔ اس پروگرام میں کمشنر وی کرانتی، ایس ای بھدریا،ڈیویژن کارپوریٹرس، اسپیشل آفیسرس،نوڈل آفیسرس، میئر اور کارپوریشن نوڈل عہدیدار ڈیویژن مقامی کے ملازمین کی کثیر تعداد اس پروگرام میں شریک تھی۔ کارپوریٹر تلا سری دیوی چندرا مولی اور دیگر موجود تھے۔