اندرون ایک ہفتہ ٹھوس اقدامات کرنے عہدیداروں کو ایڈیشنل کلکٹر گریما اگروال کی ہدایت
کریم نگر : کلکٹریٹ کانفرنس ہال کریم نگر میں غیر مجازی قبضوں کو ہٹانے متعلقہ امور پر پولیس ریوینیو ، مونسپل عہدیداران کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر مونسپل کے دائرے اختیار میں تقریبا 14.5 کلومیٹرکے حدود پر غیر مجازی قبضوں کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے شاہراہوں پر سے غیر مجاز قبضوں کو ہٹوانے اندرون ایک ہفتہ ٹھوس اقدامات کی عہدیداران و عملے کو ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ، ریوینیو ، مونسپل عہدیداران وعملے کے اشتراک سے جملہ 14 وفد تشکیل دئے گئے۔ ہر وفد کو ایک کلومیٹر کے حدود میں سڑکوں کے دونوں جانب سے غیر مجاز قبضوں کو ہٹوانے کے احکام جاری کئے گئے۔ قبل ا ز غیر مجاز قبضوں کو ہٹانے کے لئے فروخت کاروں کو احکام کے متعلقہ آگہی فراہم کریں۔ اسکے باوجود غیر مجاز قبضوں کو ہٹانے میں کوتاہی یا دوبارہ قائم کرنے کی کوشش پر سخت رویہ اختیار کرنے غیر مجاز قبضوں کو ہٹانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ایڈیشنل کلکٹر نے ہدایت دی۔ انہوں نے فروش کاروں سے سبزی ، پھلوں ،پھولوں کی فروخت کاری کے لئے مختص کردہ بازار میں منتقلی ، غیر مجاز قبضوں کو ہٹاتے ہوئے شہر میں سواریوں کے بآسانی آمد و رفت کے لئے تعاون کی اپیل کی۔ اس اجلاس میں میونسپل کمشنر ایسلاوت ، آر ڈی او آنند کمار ، اے سی پی رامولو، وجئے کمار ، ناگیندر ، میونسپل پولیس ، ریوینیو عہدیداران و دیگرنے شرکت کی۔