کریم نگر /29 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز پیر ضلع کلکٹر کے چئمبر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اکٹوبر 2023 تک 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے تمام افراد کے ناموں کو بطور رئے دہندہ فہرست رائے دہندگان میں شامل کیا جائے، 25 مئی سے 23 جون 2023 تک بی ایل اوز گھر گھر پہنچ کرفہرست رائے دہندگان میں موجود ناموں کی تصدیق کریں ، جون 24 سے 24 جولائی تک پولنگ مراکز کی ریشالائیزیشن تصاویر کی تصیح، ، پولنگ مراکز کے حدود کی ترمیم، مذہبی عبادت گاہوں میں موجود رائے دہی مراکز کی تبدیلی ، 25 سے 31 جولائی تک فارمیٹ 1 سے 8 کی تیاری، یکم اکٹوبر سپلیمنٹس اورانٹیگریٹڈ ڈرافٹ رول کی تیاری ، 2 اگست سے 31 اگسٹ تک انٹیگریٹڈ ڈرافٹ رول پر اعتراضات و درخواست کی حصول یابی 22 ستمبر تک موصولہ درخواستوں پر اقدام کے بعد 4 اکٹوبر کو فائنل فہرست رائے دہندگان شائع کی جائیگی۔