کریم نگر ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ہڑتال کے دوران فوت شدہ آر ٹی سی ملازمین کے افراد خاندان کی مدد کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر بی سی بہبود گنگولہ کملاکر نے منڈل آرے پلی ، این گٹے پلی مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے فوت شدہ آر ٹی سی ملازمین نگنوری بابو ، محمد کریم خاں کے افراد خاندان سے ملاقات کرنے کے موقع پر تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے یہ بھی تیقن دیا کہ حکومت تمہارے ساتھ ہے ۔ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ ضلع ٹی آر ایس کی جانب سے 50 ہزار روپئے کے چیکس حوالے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوت شدہ شخص کے افراد خاندان میں سے کسی ایک فرد کو ملازمت بھی دی جائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کے سی آر انسانیت نواز شخصیت ہے ۔ انہوں نے پھر ایک مرتبہ ثابت کیا کہ ملازمین ہڑتال کے دنوں میں خود کشی کرلینا انتہائی دکھ بھرا اور بدبختانہ سانحہ ہے ۔ اس لیے فوت شدہ ملازمین کے خاندان کی ہر طرح سے مدد کے لیے کے سی آر نے فوری توجہ دی ہے ۔ فوت شدہ شخص کے لڑکے کو ڈپو 1 میں اور دوسرے کو ڈپو 2 میں جونیر اسسٹنٹ کی ملازمت دی جارہی ہے ۔ خود کشی کرنے والے آر ٹی سی ملازمین کے خاندانوں کو دئیے گئے تیقن کے مطابق ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کر کے دئیے جائیں گے ۔ اس موقع پر آر ٹی سی ، آر ایم جیون پرساد ، ڈی ایم ملیشم ، کاشٹی سرینواس ، گوگیلا پور رمیش ، راجیشور راؤ ، ہیمنت راؤ ، وینکٹیشورلو کمار ، ملیشم ، ہری شنکر ، سری کانت مالا رویندر ریڈی ، سرینواس مقامی رہائش پذیر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔