بلدی انتخابات میں مجلس کا 10 ڈیویژنس میں مقابلہ ، 7 پر کامیابی
احمد حسین نے الزام عائد کیا کہ اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیرمین اکبر حسین نے ٹی آر ایس پارٹی سے دغا کی اور بلدی انتخابات میں اس کے خلاف کام کیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی تائید و حمایت کی جس کی وجہ بی جے پی نے 12 ڈیویژنس میں کامیابی حاصل کی ۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بھی اکبر حسین نے ٹی آر ایس پارٹی کے خلاف کام کیا تھا اور کانگریس کی مدد کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت چیرمین اسٹیٹ مینارٹیز فینانس کارپوریشن بھی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں اور کروڑہا روپئے حاصل کئے ہیں ۔۔
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حال میں منعقدہ بلدی انتخابات میں کریم نگر میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی ( ٹی آر ایس ) اے آئی ایم آئی ایم ( آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ) کی مدد سے 15 ڈیویژنس میں کامیابی حاصل کرپائی ہے ۔ یہ بات سٹی یونٹ صدر سید غلام احمد حسین نے کریم نگر میں ایک خانگی فنکشن ہال میں منعقدہ ایک جلسہ میں یہ بات کہی ۔ مجلس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے احمد حسین نے کہا کہ مجلس پارٹی ، جس نے بلدی انتخابات میں 10 ڈیویژنس میں انتخابی مقابلہ کیا تھا ، سات ڈیویژنس میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ لیکن تقریبا 25 ڈیویژنس میں اس کا کیڈر مضبوط ہے ۔ مجلس کی جانب سے کی گئی مدد کی وجہ ٹی آر ایس ان انتخابات میں 15 ڈیویژنس میں کامیابی حاصل کر پائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر جی کملاکر ، اسٹیٹ پلاننگ کمیشن کے وائس چیرمین بی ونود کمار اور سٹی مئیر وائی سنیل راؤ کی مدد سے مجلس کے سات کارپوریٹرس ، جنہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 25 ڈیویژنس کی ترقی کے لیے کام کریں گے ۔۔